وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پنجاب اور گوا میں ووٹنگ کے آغاز کے موقع پر
رائے دہندگان ،خاص کر نوجوانوں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل
کی ۔مسٹر نریندر مودی نے پنجاب اور گوا کے اسمبلی
انتخابات کے لیے آج ہونے والی
پولنگ کے پیش نظر ٹویٹ کیا اور دونوں ریاستوں کے لوگوں سے ریکارڈ ووٹنگ کے
لیے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔انہوں نے خاص طورپر نوجوانوں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔